جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں آج کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس دوران علاقے کے لوگوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ویکسینیشن کروایا۔
گاندربل میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - urdu news
کورونا وبا کے خاتمے کے لئے گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔
گاندربل میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
ویکسینیشن کے بعد علاقے کے لوگوں نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے اپنا پورا دن نہ صرف کیا بلکہ اس پورے عمل انہوں نے اہم کردار بھی ادا کیا۔
وہیں ایڈوکیٹ محمد الطاف نے ویکسینیشن مہم کو لے کر ضلع انتظامیہ اور سی ایم او کا شکر ادا کیا اور گاندربل کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہلک بیماری کے خاتمہ کے لئے ضلع انتظامیہ کا مکمل تعاون کریں، تاکہ اس بیماری کا مقابلہ کیا جاسکے۔