اردو

urdu

ETV Bharat / state

’مختلف محکموں میں متعدد آسامیوں کی تشہیر‘ - متعدد آسامیوں کی تشہیر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج نوجوانوں پر زور دیا کہ’ وہ سرکاری بھرتی ایجنسیوں کے اشتہارات کے بارے میں خود کو اپ ڈیٹ رکھیں کیونکہ مختلف محکموں میں متعدد آسامیوں کی تشہیر کی جارہی ہے‘۔

’مختلف محکموں میں متعدد آسامیوں کی تشہیر‘
’مختلف محکموں میں متعدد آسامیوں کی تشہیر‘

By

Published : Dec 17, 2019, 4:38 PM IST

انہوں نے یہ بات کنونشن سینٹر کینال روڈ پر منعقدہ ہفتہ وار عوامی شکایات کے ازالہ کیمپ کے دوران کہا۔
کیمپ کے دوران مشیر نے تقریبا 128 افراد سے ملاقات کی۔
جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہونے والے زائرین نے مشیروں کو ان کی شکایات سے آگاہ کیا اور جلد از جلد ازالہ کو یقینی دہانی کرائی۔
متعدد معاملات میں مشیر نے متعلقہ محکموں کو موقعوں پر شکایات کا جائزہ لینے اور ان کا بروقت حل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
ضلع راجوری کے سارنور ، دالوگرا ، ساوانی اور باٹھنونی کے علاقوں میں موبائل اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔
اسی طرح بشیر گوجر بستی نے لنک روڈ کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
مشیر خان نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کی جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details