اس موقع پر ضلع صدر عبدالرحمان ٹھیکری نے کہا کہ ان ضلع صدور کی جانب سے عہدے سنبھالنے کے بعد بانڈی پورہ میں بی جے پی پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
بانڈی پورہ میں بی جی پی کی تقریب ان کا کہنا تھا کہ' بی جی پی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی سربراہی میں یہ ملک ترقی کر رہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا پورہ تعاون دی جس سے یہ جماعت اور اگے بڑھ سکے اور لوگوں کا کام کرے۔'
پارٹی کے ذریعہ نامزد ضلع صدور ناہیدہ طلعت مہیلا مورچہ بانڈی پورہ کی ضلع صدر، علی محمد بوہرو ضلع صدر او بی سی اور کی حیثیت سے ہیں اور طاہر حنیف بھٹ بطور ضلع صدر یووا مورچہ بانڈی پورہ ہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر عبدل رحمان ٹھیکری نے بی جے پی کے سینئیر رہنماؤں اشوک کول، رویندر رائنا، منوج چودھری اور جے کے مہیلا مورچہ کی صدر سنجیتہ ڈوگرہ کو ضلع صدور نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامزد صدور ضلع میں پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔