سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہاکہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ہمارے یہاں ضروری اشیاء کی مناسب سپلائی موجود ہےان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر کشمیر نے منگل کو سرینگر میں کیا. انہوں نے کہا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کل گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ بحال ہوجائے گی جس کے بعد ترجیحی بنیاد پر ضروری اشیاء سے لدی ٹرکوں کو سرینگر کی طرف چلنے کی اجازت دی جائے گی اور یہاں اشیاء خوردونوش کی مناسب سپلائی پہنچے گی۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو سرینگر کے کئی پیٹرول پمپوں پر پیٹر ول اور دیگر اندھن کی کافی قلت پائی جائی رہی یے۔جبکی جن پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور دیگر ایندھن موجود ہیں وہاں لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔لوگ اپنے گاڑیاں اور سکوٹر اور موٹر سائیکل وغیرہ قطاروں میں لگا کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں ۔اس سے قبل جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں اسٹیشنوں پر زبردست رش دیکھنے میں آیا ہے جہاں لوگ پیٹرول خریدتے ہوئے دیکھے گئے۔