اردو

urdu

جموں و کشمیر کے حالات معمول پر لانے پر امریکہ کا خیرمقدم

By

Published : Mar 4, 2021, 8:11 AM IST

Updated : Mar 4, 2021, 9:15 AM IST

امریکہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے سیاسی و معاشی حالات کو معمول پر لانے کے اقدامت کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بھارت - پاکستان دیگر مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں گے۔

جموں و کشمیر کے حالات معمول پر لانے پر امریکہ کا خیرمقدم
جموں و کشمیر کے حالات معمول پر لانے پر امریکہ کا خیرمقدم

ریاستہائے متحدہ امریکہ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت کے ذریعہ جموں و کشمیر کے حالات کو معمول پر لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ، جموں و کشمیر میں ہونے والی پیشرفتوں پر قریب سے نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

پرائس نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پرائس نے کہا کہ 'ہم جموں و کشمیر کو بھارت کے جمہوری اقدار کے مطابق مکمل معاشی اور سیاسی معمول کو بحال کرنے کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔'

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ بھی اہم تعلقات ہیں۔

پرائس نے کہا کہ 'جب بھارت کی بات آتی ہے تو ہماری ایک عالمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور ہم نے اس کے بارے میں پہلے ہی بات کی ہے۔ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو خطے میں ہمارے مشترکہ مفادات ہیں اور ہم باہمی مفادات پر قریب سے کام جاری رکھیں گے۔'

ترجمان نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر اور دیگر معاملات پر براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

Last Updated : Mar 4, 2021, 9:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details