اردو

urdu

ETV Bharat / state

URS Shahi Hamdan RA Celebrated ترال کے امیر آباد میں عرس شاہ ہمدان کا اختتام - ضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد

ترال کے امیرآباد میں محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

ترال کے امیر آباد میں منایا گیا عرس شاہ ہمدان رح
ترال کے امیر آباد میں منایا گیا عرس شاہ ہمدان رح

By

Published : Jun 26, 2023, 6:55 PM IST

ترال کے امیر آباد میں منایا گیا عرس شاہ ہمدان رح

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد میں محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ھمدانی کا سالانہ عرس نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران نماز عصر کے بعد یہاں تبرکات کی نشاندہی کی گئی جس میں ترال اور مضافات سے آیے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی اور دعائیہ مجالس میں شرکت کی۔ اس موقعے پر عالمی امن اور کشمیری بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

انتطامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے معقول انتظامات کیے تھے نماز، مغرب کے بعد علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدان رح کی سوانح اور علمی کمالات پر روشنی ڈالی اور آپ کے کمالات سے سامعین کو روشناس کیا۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق اس زیارت گاہ کی تعمیر وترقی کے لیے انتطامیہ کو آگے آنا چاہئےکیونکہ اس زیارت گاہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور اسلیے عوام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی اگے آکر اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہہیے۔

یہ بھی پڑھیں:JK HC Bar Association Election جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان

محمد امین لون نامی ایک مقامی شھری نے بتایا کہ خانقاہ فیض پناہ ترال کے بعد ہر، سال یہاں تبرکات کی نشاندہی کرائی جاتی ہے جس دوران لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کر کے حضرت شاہ ہمدان رح کو یاد کرتے ہیں تاہم۔آبادی میں اضافہ کے ساتھ ہی اب یہاں جگہ کی کمی ہوتی ہے اور اسلیے انتظامیہ کو اب یہاں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details