اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے میں پیر کی صبح ہوئے سڑک حادثے میں ایک غیرمقیم شہری کی موت ہو گئی ۔وہ اترپردیش کے رہنے والا ہے۔حادثے کے بعد چند گھنٹوں کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت پڑگئی ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک کے کنارے سے گزرنے والے ایک شخص کو ٹکر مار دی۔شدیدطور پر زخمی شخص کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔
کی زد میں آکر سونو انصاری ولد ریاست انصاری ساکن اتر پردیش شدید طور پر زخمی ہوا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔پولیس نے کہاکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سونو انصاری ولد ریاست انصاری (اترپردیش) کے طور پر ہوئی ہے۔وہ اننت ناگ میں رہتا تھا۔