اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: دریائے چناب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد - ramban district hospital

ضلع رامبن کے کہوباغ علاقے میں سنیچر کے روز ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے لاش کو ضلع اسپتال روانہ کردیا ہے۔

image
image

By

Published : Dec 13, 2020, 12:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے کہوباغ علاقے میں سنیچر کے روز دریائے چناب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش ایک مرد کی ہے اور اس کی عمر تقریباً 35 برس ہے۔

دریائے چناب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

مقامی پولیس نے لاش کو ضلع اسپتال رامبن میں شناخت کے لیے منتقل کردیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دریائے چناب سے متصل قومی شاہراہ پر پیش آئے کسی سڑک حادثے کے سبب یہ شخص دریا میں جاگرا ہوگا اور کوئی مدد نہ ملنے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

فی الحال مقامی پولیس نے دفعہ 174 کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details