اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری پنڈت کا باغ تاراج - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آکورہ علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک کشمیری پنڈت کے سیب کے باغ میں درختوں کو نقصان پہنچایا۔

میوہ باغ کو نقصان پہنچایا

By

Published : May 14, 2019, 11:42 PM IST

اس واقع کی وجہ سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میوہ باغ کو نقصان پہنچایا

تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے آننت ناگ میں اجے رینہ نامی پنڈت کے میوہ باغ میں کئی درختوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

مقامی لوگوں نے اس دلخراش واقع کی مذمت کی ہے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ مال کے اہلکاروں نے بھی باغ کا معائنہ کیا اور پولیس نے بھی واقع کا نوٹس لے کر کیس درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اجے رینہ نامی پنڈت 1989 میں کشمیر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اس وقت خود جموں میں مقیم ہیں۔

تاہم مقامی لوگ ان کے اس باغ کی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔علاقے کے لوگوں نے پولیس و انتظامیہ سے واقع کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details