اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی وزیر کا دورہ رامبن، کئی پروجیکٹس کا افتتاح کیا

رامیشور تیلی نے تعمیر شدہ 100 بیڈوں کے  گرلز ہاسٹل کا افتتاح انجام دیا جس کی تعمیر پر 2.82 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

union minister Rameswar Teli visits ramban, inaugurates many projects
مرکزی وزیر کا دورہ رامبن، کئی پروجیکٹس کا افتتاح کیا

By

Published : Jan 23, 2020, 8:30 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:59 AM IST

جموں و کشمیر کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے شروع کیے گیے عوامی رسائی پروگرام کے تحت مرکزی وزیر برائے فُوڈ پروسیسنگ انڈسٹری رامیشور تیلی نے آج ضلع رامبن کے کنٹھی میں عوامی ریلی سے خطا ب کیا۔

انکے ہمراہ پرائیویٹ سیکرٹری وریندر متل، ڈپٹی کمشنر ناظم زائی خان، ایس ایس پی رامبن انیتا شرما، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راج کمار کٹوچ اور دوسرے ضلعی افسران موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے تعمیر شدہ 100 بیڈوں کے گرلز ہاسٹل کا افتتاح انجام دیا جس کی تعمیر پر 2.82 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

مرکزی وزیر کا دورہ رامبن، کئی پروجیکٹس کا افتتاح کیا
اس دوران مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر میں متعدد مرکزی اسکیموں کے تحت درج کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت یوجنا، پی ایم اے وائی، کھیلو انڈیا کی مجموعی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور بہت ساری سماجی اسکیموں کو یہاں پر مؤثر انداز میں نافذ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی طرف سے جموں کشمیر کی ترقی کے لیے پوری کوشش کریں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کو ایک ترقی یافتہ مرکزی خطہ بنانے کے لئے تمام پہلوؤں میں امکانات تیار کرنے کے علاوہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے وزراء سے عوام کے پاس جانے اور ان کی مشکلات اور خواہشات کا جائزہ لینے کے احکامات دئے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details