ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے اپنے سرینگر دورے کے دوران ایس کے آئی سی سی سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر رمیش پوکھریال کا میڈیا نمائندوں کے ساتھ مختصر بات چیت رمیش پوکھریال نے کہا کہ 'حکومت جموں و کشمیر میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے ہر اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے تاکہ یہاں کے نوجوان بھی ملک کے دیگر نوجوانوں کی طرح آگے بڑھ کر نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے نوجوان کافی ذہین اور باصلاحیت ہیں تاہم ان کی صلاحتیوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 'بنیادی اور اعلی تعلیمی شعبے سے متعلق آج کئی اسکیموں کے متعارف ہونے اور پروجیکٹوں کی افتتاح سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کس قدر فکر مند ہے۔
وہیں انہوں نے وادی کشمیر میں تعلیمی شعبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلی عہدیدارن کو مزید تندہی سے کام کرنے پر زور دیا۔