نئی دہلی: مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے آج مختلف سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلٰی افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جموں کشیر میں سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
جموں فضائیہ کے اسٹیشن پر ڈرون حملے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر دفاع اور مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ کی گئی میٹنگ کے تقریباً ایک ہفتے کے اندر ہی جموں کشمیر سے متعلق یہ دوسری اہم میٹنگ ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے ڈائرکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک پریزینٹیشن پیش کی۔