ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ 'آج کی اس متحرک دنیا میں جہاں ہم روز نئے نئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ خصوصاً کورونا جیسی وبا کی وجہ سے نئے چیلنجز کے پیش نظر سبھی کو خاص طور سے طلبا کو اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینی ہوگی۔ ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانا اور انہیں اسے جسمانی صحت کے مساوی ہی اہمیت دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا، انتہائی اہم ہے۔ ایسے حالات میں آئی آئی ایم جموں میں خوشی پر مبنی یہ مرکز پوری طرح سے ذہنی فلاح کے لئے وقف ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک نرالی پہل ہے اور یقیناً یہ اپنے قیام کے مقصد کو پورا کرے گا۔
نشنک نے آئی آئی ایم جموں میں 'آنندم: سینٹر فار ہیپی نیس' کا افتتاح کیا - آئی آئی ایم جموں
مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ایم جموں میں آنندم: سینٹر فار ہیپی نیس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں بالکل بھی شک نہیں ہے کہ خوش افراد زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں۔ اسی طرح جب کوئی طلبا مثبت توانائی کا جذبہ پیدا کرتا ہے تو اس میں سیکھنے کی خواہش، مثبت نقطۂ نظر، عزم مصمم اور معاشرتی وابستگی کی بھی ترقی ہوتی ہے۔ دراصل حقیقی خوشی اور مثبتیت کا ذریعہ کہیں دور نہیں ہے بلکہ ہمارے اندر ہی موجود ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہم خوش ہو کر کام کریں گے تو ہماری ذہانت ترقی کرے گی اور ہماری خوشی کے اشاریہ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دور میں ہم نے نہ صرف طلبا بلکہ اساتذہ اور اہل خانہ کی ذہنی صحت اور نفسیاتی مدد مہیا کرنے کے لئے پہل کی تھی اور آج آنندم، ذہنی تندرستی کی سمت میں ایک نیا قدم ہے۔