اردو

urdu

ETV Bharat / state

نامعلوم شخص کی لاش برآمد - kashmir update

جموں و کشمیر پولیس نے آج صبح سرینگر کے چھتبل علاقہ میں دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی ہے۔

نامعلوم شخص کی لاش برآمد
نامعلوم شخص کی لاش برآمد

By

Published : Oct 30, 2020, 4:19 PM IST

پولیس کے مطابق " آج صبح سویرے ہمیں اطلاعات موصول ہوئیں کہ چھتبل علاقے میں جهلیم کے کنارے ایک شخص کی لاش ملی ہے-

پولیس موقع پر گئی اور وہاں لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کا اس تعلق سے کہنا تھا کہ " ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوئی ہے تاہم ان کی عمر50 برس کی لگ رہی ہے'-

دیگر تفصیلات پوسٹ مورٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تُلکھون بجبہاڑہ علاقہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details