اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ڈی ایچ بیروہ میں آیوشمان بوا ہیلتھ پروگرام کا افتتاح - یوٹی جموں و کشمیر

ضلع بڈگام میں واقع ایس ڈی ایچ بیروہ میں آیوشمان بوا ہیلتھ پروگرام کا سی ایم او بڈگام نے افتتاح کیا۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر نے ہیلتھ کیمپوں کا کلینڈر جاری کرتے ہوئے بڈگام ضلع میں مختلف ہیلتھ مراکز میں آیوشمان بوا ہیلتھ کیمپ کرنے کا ایک لسٹ جاری کیا ہے۔

ایس ڈی ایچ بیروہ میں آیوشمان بوا ہیلتھ پروگرام کا افتتاح
ایس ڈی ایچ بیروہ میں آیوشمان بوا ہیلتھ پروگرام کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 3:52 PM IST

ایس ڈی ایچ بیروہ میں آیوشمان بوا ہیلتھ پروگرام کا افتتاح

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع ایس ڈی ایچ بیروہ میں آیوشمان بوا ہیلتھ پروگرام کا سی ایم او بڈگام نے افتتاح کیا۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر نے ہیلتھ کیمپوں کا کلینڈر جاری کرتے ہوئے بڈگام ضلع میں مختلف ہیلتھ مراکز میں آیوشمان بوا ہیلتھ کیمپ کرنے کا ایک لسٹ جاری کیا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ایم او بڈگام نے بتایا کہ یہ ایک کیمپین ہے جو پورے بھارت میں چل رہی ہے اور اس کو ہم آیوشمان بوا ہیلتھ کیمپین کہتے ہیں اور پہلے یہ 31 دسمبر تک مکمل ہونی تھی مگر اب یہ 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ان کیمپوں میں گولڈن کارڈ اور آبھا کارڈ بنانے کے علاوہ این سی ڈی اور ٹی بی اسکریننگ کرتے ہیں اور ساتھ ہی (بلڈ ڈونیشن) خون کے عطیہ کا کیمپ کرتے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کیمپ میں ہم ٹیرشری کیئر ہیلتھ فیسلٹیز دستیاب رکھتے ہیں جس میں جو شعبہ جات یہاں موجود نہیں ہوتے ہیں ان کو بیماروں کے لئے مہیا رکتے ہیں۔ اس سے بیماروں کو دوسرے بڑے اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اطہر امیر خان نے ڈاؤن ٹاؤن میں جاری اسمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

ان کیمپوں میں سیکمز میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز آئے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ہمارا ٹائی اپ ہے۔ لوگوں کو اس کیمپ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بعدازاں کیمپ کا سی ایم او اور بی ایم نے مل کر اس کے کام کاج کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سی ایم او بڈگام کے علاوہ بی ایم او بیروہ، سیکمز سے آئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز، سٹاف اور عوام موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details