اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں کشیدگی برقرار - Kashmir

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز نا معلوم بندوق برداروں نے سرگرم عسکریت پسند کے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پلوامہ میں کشیدگی برقرار

By

Published : May 23, 2019, 7:50 PM IST

ضلع کے نائرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ظہور احمد نامی ایک شخص کو گزشتہ روز نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

جمعرات صبح ظہور کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کرکے لاش کو پولیس اسٹیشن لے جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آنسو گیس کے گول داغے اور بھیڑ کو منتشر کر دیا۔

بعد ازاں ظہور احمد کو سپرد خاک کیا گیا۔

پلوامہ میں کشیدگی برقرار

ظہور کی ہلاکت کے بعد علاقے میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

علاقے میں آج صبح سے ہی کشیدگی اور غیر یقینیت کا ماحول تھا، جس وجہ سے انتظامیہ نے جگہ جگہ حفاظتی اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا تھا۔ تاہم ضلع سے کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مقتول حزب المجاہدین کے سرگرم عسکریت پسند عرفان احمد کا بھائی تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details