اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: دور افتادہ گاؤں میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان - kashmir latest

سب ضلع ترال کے ایک دور افتادہ گاؤں زاجہ کھوڑ میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے عوام پریشان تو ہے ہی معصوم طلباء کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس جانب غفلت برتنے سے عوام سراپا احتجاج ہے۔

ترال: دور افتادہ گاؤں میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
ترال: دور افتادہ گاؤں میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

By

Published : Sep 22, 2020, 1:27 PM IST

تفصیلات کے مطابق زاجہ کھوڑ نامی گاؤں میں مقامی اسکول تک رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ہے وہیں اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترال: دور افتادہ گاؤں میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق اس رابطہ سڑک کی تعمیر وتجدید کے لیے انہوں نے دیہی ترقی محکمے کو کئی مرتبہ گزارش کی گئی لیکن ہر بار انکی صدا، صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔


مقامی طالب علم ریاض احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک نہ ہونے سے انکو زبردست مشکلات درپیش ہیں اور بارش پڑنے کے بعد تو ان کا اسکول جانا محال بن جاتا ہے۔


ایک مقامی شہری عبدالرحمان نے بتایا کہ اس سڑک کے نہ ہونے سے جہاں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے وہیں طلباء پر بھی اسکی مار پڑ رہی ہے کیونکہ موسم خراب ہونے کے ساتھ ہی وہ اسکول نہیں جا سکتے۔


زاجہ کھوڑ کی آبادی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گاؤں میں رابطہ سڑک کی تعمیر و تجدید کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details