اردو

urdu

ETV Bharat / state

صاف پانی کی عدم دستیابی - کافی مشکلات کا سامنا ہیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عوام نے محمکہ پی ایچ ای کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

صاف پانی کی عدم دستیابی
صاف پانی کی عدم دستیابی

By

Published : May 12, 2020, 5:05 PM IST

جہاں ایک طرف حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے وہی دوسری طرف مشہور وولر جھیل کے کنارے بسنے والے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں پانی کی فراہمی کی عدم دستیابی سے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا ہیں۔
صاف پانی کی عدم دستیابی

مکینوں کا کہنا تھا کہ حکومت رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے صرف دعوے کررہی ہے لیکن ابھی تک زمینی سطح پر کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا ہے۔


مکینوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدنگی سے لیے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

مقامی لوگوں نے آج ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پانی کے تقسیم کاری کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ان کو مزید مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details