اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے کولگام میں بھی یوم نسواں کا جشن - تقریب کیا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں عالمی یوم نسواں کے موقع پر 'عمید' کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

By

Published : Mar 8, 2021, 5:22 PM IST

جموں و کشمیر دیہی معیشت مشن کولگام (عُمید) کی جانب سے بین الاقوامی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی آفس کولگام میں ضلع سطح کے یک روزہمیلہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس میلے کے ذریعہ دیہی معیشت کے مشن کے تحت داخلہ لے کر اپنی مصنوعات کو کھلی منڈیوں میں نمائش کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

ایس ایم جی ممبران نے مختلف اسٹالز لگا کر اپنی مہارت کا اظہار کیا اور اپنی مصنوعات پیش کر کے عوام کو بھی اس سلسلہ میں بیدار کرنے پر زور دیا۔

اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے مہمان خصوسی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک خاتون نے کہا کہ اس سے انہں بہت فائدہ ہوا ہے۔ تاہم ضلع میں ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہے جہاں پر وہ اپنے ہنر کو پیش کر سکیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوہے ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز نے کہا کہ ضلع میں اور دیگر مقامات پر اس طرح کی تقاریب منقد کی گئی ہیں اور جلد ہی ضلع میں اس قسم کی مصنوعات کے لیے باضابطہ ایک دکان بھی کھولی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details