اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: مزدور دستکار یونین کا احتجاج - اس مظاہرے کی قیادت ضلع صدر درشن کمار نے کی

جموں کے ضلع ادھمپور میں مزدور دستکار یونین کے بینر تلے ایم ایچ چوک میں احتجاج کیا گیا جس میں  مزدوروں نے طویل عرصہ سے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے مرد و خواتین سمیت مل کر احتجاج کیا۔

ادھمپور: مزدور دستکار یونین کا احتجاج

By

Published : Nov 7, 2019, 8:13 PM IST

اس مظاہرے کی قیادت ضلع صدر درشن کمار مزدور دستکار یونین کی جانب سے کیا گیا۔

اس موقع پر درشن کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاست حکومت دونوں مزدور طبقے کے فائدے کے لئے کئی اسکیم شروع کئے ہیں۔

ادھمپور: مزدور دستکار یونین کا احتجاج

ہمیں لڑکی کی 'شادی سہائیتا لابھ یوجنا' کے تحت اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 25000 اور دیگر متعلقہ فوائد ہیں۔

اسی طرح نچلے طبقے کے طلبا کی ترقی کے لئے اسکالرشپ جیسے دیگر فوائد سے بھی محروم ہیں۔

انہوں نے ریاست کے نائب گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو اور حکومت کی اسکیموں کو جو کسانوں کی بہتری کے لئے بنائے گئے، متعلقہ اسکیموں کو کسانوں اور مزدوروں تک پہنچنا چاہئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details