مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں ٹرک میں خفیہ طور پر سفر کرنے والے 55 افراد کو قرنطین کیا گیا ہے۔
دراصل چنینی تھانہ انچارج پشپیندر سنگھ اور ایس ڈی پی او محمد شفیع کی نگرانی میں پولیس نے موٹر شیڈ کے علاقے میں ناکہ بندی کی تھی۔
پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے تلاشی کے لئے ٹرک نمبر جے کے 03 ایچ 4315 کو روکا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے وادی جا رہے 55 افراد کو ایک ٹرک میں چھپے ہوئے پکڑ لیا۔