اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: تین برس بعد بھی واٹر اے ٹی ایم بے کار - water atm not operational

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں میونسپل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نصب کئے گئے واٹر اے ٹی ایم 3 برس گزر جانے کے بعد بھی کام کے نہیں ہیں۔

By

Published : Mar 18, 2021, 1:54 PM IST

تین برس قبل ادھمپور میونسپل کاؤنسل نے شہر میں واٹر اے ٹی ایم نصب کروایا تھا تاکہ لوگوں کو پانی آسانی سے دستاب ہو سکے۔ تاہم اب تک واٹر اے ٹی ایم کارگر نہیں ہے۔ اس علاقہ میں گرمی کے موسم میں پانی کی شدید قلت ہوتی ہے۔

یہ واٹر اے ٹی ایم اگر کارگر ہو جائیں تو لوگوں کو 20 روپے فی بوتل پانی کے بجائے 2 روپے میں صاف پانی دستیاب ہو جائےگا۔ تاہم تین برس کی طویل مدت گزر جانے کے بعد بھی لوگ واٹر اے ٹی ایم کے استفادہ سے محروم ہیں۔

اس معاملے میں ادھمپور میونسپل کاؤنسل کے سی ای او سنجیو گنڈوترا سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ واٹر اے ٹی ایم براہ راست جموں میونسپل کے زیر اہتمام لگوائے گئے ہیں اس لیے اس کو دوبارہ چلانا بھی انہیں کی پیشرفت سے ممکن ہوگا۔

تاہم تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس مشین کے ٹیکنیشیئن ممبئی کے ہیں۔ جلد ہی انہیں طلب کر کے اسے کارگر بنایا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details