پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما راجا افتخار نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کو ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہئے۔اس طرح کے قانون ملکی روایت کے خلاف ہے۔حکومت کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت یونیفارم سول کوڈ کو لیکر شور شرابہ کیا جا رہا ہے اور ایک مخصوص پارٹی سیاسی فائدے کے لیے اس قانون کو نافز کرنے کے لیے سیاسی داو پیچ کھیل رہی ہے ۔تاہم ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک میں بے روزگاری اور دیگر معاملات نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت یونیفارم سول کوڈ کا نفاز عمل میں لاکر کیوں ہمارے جزبات کو مجروح کر رہی ہے۔
راجا افتخار نے بتایا کہ بھارت ایک بین المذاہب اور بین التمدن ملک ہے۔ یہاں ہمیشہ مذہب کو ایک انسان کے اندرونی معاملے تک ہی رکھا گیا لیکن نہ جانے کیوں کر اب مزہبی نعروں کا سہارا لیکر حالات کو کشیدہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔اگر ایسا کیا گیا کہ تو اسکی پارٹی سخت احتجاج کرےگی اور جمہوری طرز سے اس قانون کی مخالفت کرے گی ۔