اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال. سرچ آپریشن کے دوران دو افراد گرفتار - غیر قانونی کاشت

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں آج فورسز نے ایک عسکری کمانڈر کے بھائی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترال. سرچ آپریشن کے دوران دو افراد گرفتار
ترال. سرچ آپریشن کے دوران دو افراد گرفتار

By

Published : May 18, 2020, 10:42 PM IST

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ آج صبح فورسز نے ایس او جی ترال کے ساتھ مشترکہ طور پر رٹھسونہ نامی گاؤں کا محاصرہ کر لیا اور بعد ازاں سخت تلاشی سلسلہ جاری رکھا۔

تاہم سہ پہر کو محاصرہ ختم کر لیا گیا لیکن فوج نے اپنے ساتھ دو افراد جن کی شناخت سیار احمد شاہ اور عادل احمد حجام ساکنہ رٹھسونہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتا دیں کہ سیار احمد شاہ انصار الغزوۃ الہند کے مقامی کمانڈر امتیاز احمد شاہ کا بھائی ہے جسکی تلاش فوج کو ایک عرصے سے ہے۔

ادھراونتی پورہ پولیس نے برگ پوست کی غیر قانونی کاشت کرنے کے خلاف چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details