اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: چوری معاملہ میں 2 خواتین گرفتار، مسروقہ سامان برآمد - سرینگر پولیس کی کاروائی

سرینگر پولیس نے سرقہ کے ایک معاملہ میں دو خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

Two women arrested in theft case, stolen goods recovered
سرینگر: چوری معاملہ میں 2 خواتین گرفتار، مسروقہ مال برآمد

By

Published : Sep 20, 2020, 12:35 PM IST

نوشہرہ صورہ کی رہنے والی شائستہ ارشاد نے پولیس تھانہ خانیار میں شکایت درج کرائی تھی کہ دستگیرصاحبؒ کے آستانہ میں دو نامعلوم خواتین نے ان کی چوڑیوں کا سرقہ کرلیا جس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار بتائی گئی تھی۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس تھانہ خانیار نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے دو دن کے اندر معاملہ کو سلجھالیا اور اس سلسلہ میں دونوں مشتبہ خواتین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

گرفتار کی گئی خواتین کی شناخت کجلان خاتون اور سلمیٰ کی حیثیت سے کی گئی جو چکورہ ماگام کی رہنے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details