جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں رازدان ٹاپ پر آئے برفانی طوفان کی وجہ سے پھنسی دو مسافر گاڈیوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
برفانی طوفان کی زد میں آئے مسافر بحفاظت اس کاروائی کے دوران بیکن اور بی ایس ایف نے اہم رول ادا کیا۔کہا جارہا ہے کہ اس واقعے میں دو ڈرائیوروں سمیت 6 مسافر پھنس گئے تھے اور ان 8 لوگوں کو بعد میں بی ایس ایف رازدان پوسٹ نے رات بھر اپنے پاس رکھا۔
دوسری جانب آپسی تال میل میں کمی کو لیکر گریز سے آئے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کہی مسافروں کو بانڈی پورہ کی اور پیدل سفر کرنا پڑا۔
ادھر مقامی لوگوں نے اس واقعے کے دوران SDM گریز کے رول کی ستائش کی ہے اور آئیندہ آپسی تال میل کو صیح طریقے سے بنائے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس خطرناک سڑک پر کوئی جان لیوا حادثہ پیش نہ آئے۔