اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی - جموں سرینگر قومی شاہراہ '

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے مقام پر آج صبح سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی
سڑک حادثے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Sep 7, 2020, 11:02 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار موٹر سائیکل زیر نمبر JK20-2242 پر رامبن سے ڈیگڈول کی جانب جارہی جارہے تھے کہ شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے مقام مخالف سمت سے آنے والی آرمی جپسی نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار دونوں زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈکانسٹبل مشتاق احمد اور سیلکشن گریڈ بلبیر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رضاکاروں نے بجاؤ مہم شروع کر زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس تھانہ رامبن نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details