وادی کشمیر میں آج مہلک کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 267 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق بدھ کو سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔ جن میں راج باغ علاقے کے 58 سالہ شخص اور زونیمر علاقے کے 45 سالہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مذکورہ مریضوں کی موت کے بعد کشمیر صوبے میں 247 اور جموں صوبے میں 20 افراد کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک مرچکے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 ہزار 258 ہوگئی ہے جن میں 6 ہزار 540 فعال کیسز ہیں۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب انتظامیہ نے وادی میں لاک داؤن نافذ کیا گیا ہے جبکہ جموں میں ہفتے میں دو دن لاک ڈاون کیا جائے گا۔