تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بُرہانُ الحق کانت کی نگرانی میں مٹن تھانہ سے وابستہ ایک پولیس ٹیم نے ضلع اننت ناگ کے نانل ماگرے پورہ علاقہ کے قریب ناکہ قائم کیا تھا جس دوران ایک سُویفٹ اور ایک سینٹرو کار سے ایک سو تیس کلو کے قریب فُکی برآمد کی گئی۔
منشیات سمیت دو اسمگلر گرفتار - پولیس نے مذکورہ افراد
منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے تقریباً ایک کونٹل تیس کلو فُکی ضبط کرکے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
منشیات سمیت دو اسمگلر گرفتار
پولیس نے گاڑیاں ضبط کرکے دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ کے رہنے والے محمد سلیم جبکہ دوسرے شخص کی شناخت واگہامہ کے رہنے والے اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔