سانبہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں واقع بی ایس ایف کے 161 ویں کور کے کیمپ میں جوان نے ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر چلیاری علاقے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت نریش کمار ولد کابل چند، نیامت پور، پوسٹ آفس نظام پور، ضلع مہندر گڑھ (ہریانہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح 2.15 بجے سرحدی علاقے کی فارورڈ پوسٹ چلاری میں واقع بیرک میں فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ افسران اور جوان موقع پر پہنچے اور نریش کمار کو قریب ہی اپنی سروس رائفل کے ساتھ خون میں لت پت پڑا پایا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال سامبا لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔