اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو افراد زخمی - جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو افراد زخمی
سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

By

Published : May 2, 2020, 8:31 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ تب پیش آیا جب موٹرسائیکل زیرنمبر jk14a6-797 کروال رامبن سے رابط سڑک کمیت کی طرف جارہا تھا کہ کنڈی کے مقام پر 50 فٹ گہری کھائی میں گرگیا۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسافر زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

پولیس اور رضا کاروں نے زخمیوں کو فوری ضلع ہسپتال رامبن داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے گھنشام شرما (30)ولد نند رام شرما ساکنہ نیلنا ٹصیل و ضلع رامبن کو میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیا جبکہ یوکیش کمار (32) ولد ولد گروداس شرما ساکنہ نیلنا ٹصیل و ضلع رامبن میں زیر علاج ہے۔

حادثے کی وجہ وین ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیزرفتار بتائی جارہی ہے۔

رامبن پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details