کپواڑہ:جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے آج دردپورہ، کرالپورہ گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو نئے ہنر مندی مراکز کا افتتاح کیا اور دونوں مراکز کو بیواؤں کے لیے وقف کر دیا، تاکہ ان کی آنے والی نسلیں ہنر مند ہوکر مناسب روزگار تلاش کرسکیں۔ Multi Skill Training Centre Inaugurated in Kupwara
دردپورہ ضلع کپواڑہ کا دور افتادہ علاقہ ہے اور ترقی سے آج بھی محروم ہے۔ اس علاقے کی خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے گزشتہ برس JSS نے ایک پروجیکٹ پلان تیار کیا تھا جس کے تحت آج کرالپورہ، پنزگام، وارسن اور درد پورہ میں کل 9 جے ایس ایس مراکز چلائے جا رہے ہیں۔ ان مراکز سے گزشتہ ایک سال میں 200 سے زائد طلبہ و طالبات (بشمول 160 لڑکیاں) ہنر مندی کے مراکز سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔