جموں میں ضلع پلوامہ کے علاقہ اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے غیر قانونی ادویات ضبط کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کے بعد اونتی پورہ پولیس نے نمبل اونتی پورہ میں ایک ناکہ لگایا جس کے بعد وہاں سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے کوڈین اور دیگر نشہ آور ادویات ضبط کی جبکہ اس کاروبار میں استعمال کیے جانے والی جیپ بھی ضبط کی گئی ہے۔