کشمیر پولیس کے مطابق بانڈی پورہ کے لوڈارہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا تھا۔ فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا تھا۔لیکن آج الصبح دوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی جس کے بعد دوسرا عسکریت پسند کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔