جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگھامہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
کشمیر پولیس زون کے مطابق واگھامہ انکاؤنٹر میں دو نامعلوم عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ واگھمہ بجبہارہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند تین روز قبل بیجبہار میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان اور ایک 5 سالہ لڑکے کو ہلاک کرنے ملوث تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی لاشوں کے پاس ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔
اس دوران حکام نے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عسکریت پسندوں نے پادشاہی باغ بجبہاڑہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت نو سالہ کمسن لڑکا ہلاک ہوا تھا ۔بعد میں پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے واگہامہ علاقہ کے رہنے والے زاہد داس کو حملہ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔آج کا تصادم زاہد داس کے علاقہ میں ہی پیش آیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ ہے کہ اس تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں زاہد داس شامل ہے یا نہیں۔