شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک جبکہ آرمی میجر زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق تصادم میں 29 آرآر کے آرمی میجر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق بارہمولہ کے یدی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔