اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ چھچھکوٹ کے نزدیک پولیس نے ایک سکوٹی زیر نمبر Jk04D_8194 پر سوار دو مشکوک خواتین کو روک لیا اور سکوٹی کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد ہوا۔

پولیس نے دونوں خواتین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں منشیات فروش خواتین سرینگر اور بڈگام سے تعلق رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے اونتی پورہ پولیس نے ترال، کھریو، اونتی پورہ اور پامپور علاقوں میں ایک درجن کے قریب منشیات اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔