رامبن میں حادثہ، دو افراد زخمی - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک خاتون سمیت دو شخص پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئے۔ انہیں ضلع ہسپتال رامبن علاج کے لیے منتقل کیا گیا لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے پر جموں منتقل کر دیا گیا۔
پہاڑی سے گر کر شدید زخمی
پولیس زرائع کے مطابق جوگیندرسنگھ (40) ولد سنت رام، گھر سے میتراہ کی طرف جا رہے تھے کہ سڑک سے پھسل کر نالے میں جا گرے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ بیگم (50) زوجہ محمد رمضان گھر سے پانی لانے جا رہی تھی تبھی راستہ میں پھسل کر گہری کھائی میں جا گری دونوں کو گھر والوں نے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔ بتایا جاتا ہے خاتون کی حالت نازک ہے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 6:58 AM IST