جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں نادانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہونے والی پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دو لڑکیاں لیبہ زبیر، عمر 17 اور ثنا زبیر، عمر 13 ساکنان عباس پور تحصیل کہوٹہ اتوار کی صبح نادانستہ طور پر پونچھ سیکٹر کے راستے بھارتی حدود میں داخل ہوئیں'۔