اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار - دو منشیات فروش کو گرفتار کیا

بڈگام پولیس کے مطابق دو افراد کو منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بڈگام: دو افراد منشیات کے ساتھ گرفتار
بڈگام: دو افراد منشیات کے ساتھ گرفتار

By

Published : Jan 21, 2021, 11:04 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے تحت دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

بڈگام پولیس کے مطابق دو افراد کو منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے پارنیوہ بگرو علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ان دونوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ خانصاحب پولیس اسٹیشن کو ان دونوں افراد پر شک ہوا جسکے بعد انہوں نے کاروائی کی۔

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

پولیس نے ان دونوں منشیات فروش کی تلاشی لی اور دو سو گرام چرس برآمد کر لیا ہے۔

دونوں کی شناخت واگر خانصاحب کے زاہد احمد تانترے اور پانزن چاڈورہ کے نثار احمد گوجری کے طور ہوئی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details