پلوامہ: مرکز کے زیرانتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال میں اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے انڈور اسپورٹس گراونڈ میں دو روزہ ڈسٹرکٹ تھنگ تا اسپورٹس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ دو روزہ ڈسٹرکٹ تھنگ تا اسپورٹس چمپئن شپ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد نقاش مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ چمپئن شپ میں شمولیت کرنے والے کھلاڑیوں نے دن بھر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے شائقین کھیل لطف اندوز ہوئے۔
اسٹیڈیم میں موجود کوچ سجاد احمد نے بتایا کہ یہ چمپئن شپ کل بھی جاری رہے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا اور ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔ اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے ایسے مقابلوں کو منعقد کرنے پر انڈور اسٹیڈیم کے منتظمین کی سراہنا کی ہے۔