سری نگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایس ایچ او لال بازار خالد نے ایل پی اسکول بوٹا کدل میں اوپن کشمیر ہاپکیڈو چیمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیا۔ گرینڈ واریرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس نے جموں و کشمیر ہاپکیڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اس چمپئن شپ کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر پرنسپل ایل پی اسکول ثمینہ، اسکول کے سیکرٹری عبدالرؤف، مارکو پولو آف کشمیر بشیر احمد شالہ اور ہاپکیڈو ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیب مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں خالد نے تمام شرکاء کو چیمپئن شپ میں ان کی پرجوش شمولیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گرینڈ واریرز اکیڈمی کی مقامی علاقے میں کھیلوں کو بڑھانے کے لیے اس کی سرشار کوششوں کی بھی تعریف کی۔
سرینگر میں دو روزہ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد - دارالحکومت سرینگر
ایس ایچ او لال بازار خالد نے بدھ کے روز ایل پی اسکول بوٹا کدل سری نگر میں اوپن کشمیر ہاپکیڈو چیمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیا۔ سرینگر کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور طالبات نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Two Days Martial Arts Championship
Published : Nov 18, 2023, 12:34 PM IST
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں شہری ایکشن پروگرام کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
اس دو روزہ چیمپئن شپ میں مختلف سکولوں/کلبوں کے کھلاڑی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اکیڈمی کے بانی عادل حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی علاقے میں اس چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔ وادی میں منشیات کے واقعات میں چونکا دینے والے اضافے کے پیش نظر، یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کریں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔۔