پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آرٹفیشل انٹیلیجنس پر دو روزہ سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں آرٹفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت (آڑٹیفشل انٹیلیجنس)، مشین لرننگ اور ذہین نظام (ICAIMLIS) پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کانفرنس مشترکہ طور پر IUST کے سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (CIED) اور واٹسن کرک سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن نے سافٹ کمپیوٹنگ ریسرچ سوسائٹی (SCRS) کے تعاون سے منعقد کی ہے اور سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ کے تعاون سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔