جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اور بی ڈی اے، جے کے ایڈونچر گروپ کے اشتراک سے جمعہ کے روز دریائے چناب کے اوپر منعقدہ دو روزہ وائٹ واٹر رافٹنگ میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
میلے کے دوران رافٹنگ پروگرام کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے مقامی افراد کے خوشنودی کے لئے پنڈال میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی تھی جن میں والی بال میچز، کبڈی، فری اسٹائل ریسلنگ، اور ڈانس پروگرام وغیرہ شامل تھے۔