رام بن:ہائر سیکنڈری سکول پوگل میں منعقد پروگرام میں پوگل پرستان میلے کا افتتاح ہوا۔ بی ڈی سی کونسل چیئرمین نے ٹریکنگ و نیچر واک میں شامل ہونے والے ٹریکرز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ سیاحت کا شکریہ ادا کیا کہ سرگلی جیسے سیاحتی اہمیت و افادیت والے علاقے میں میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے پوگل پرستان کے سیاحتی مقامات کو مزید لوگوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں کے قدرتی حسن سے مالا مال جگہوں کو دیکھنے کو آئیں۔ Two Days Sargali Festival Mela Started AT Higher Secondary School Pogal AT Ramso
کشمیر کے ضلع رام بن کے سب ڈیژن رامسو میں محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ پوگل پرستان میلے کا افتتاح کیا گیا۔ ان کے ہمراہ سرپنچ پاگل سمیت دیگر عوامی نمائندے اور محکمہ سیاحت کے عہدیداران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بی ڈی سی کونسل چیئرمین نے ٹریکنگ و نیچر واک میں شامل ہونے والے ٹریکرز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔