اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ انڈونچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فیسٹول کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہلم کا ممبہ گیٹ وے آف کشمیر " ویری ناگ " کو دنیا کے سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ ایڈونچر فیسٹول ویری ناگ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ فیسٹیول کا مقصد کشمیر کے خوبصورت مقامات کو دنیا کے سیاحتی نقشے پر لانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان مقامات کی جانب راغب کیا جا سکے ۔
گزشتہ برسوں کے دوران جموں کشمیر کی معاشی اعتبار سے اہم ترین صنعت یعنی ٹورازم بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ اس صنعت کو نئی روح بخشنے کےلیے اب محکمہ سیاحت اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ اسی کڑی کے تحت ویری ناگ اننت ناگ میں ویری ناگ میں دو روزہ ایڈونچر فیسٹیول کا اہتمام ہوا ۔
اس موقع پر سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر سید عابد رشید نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ کشمیر جیسی خوبصورت جگہ دنیا بھر میں کئی نہیں ہے۔ یہاں پر بہت سے ایسے خوبصورت مقامات ہیں جن کو سیاحت کے نقشے پر لانے کی اہم ضرورت ہے۔محکمہ اس کے لئے وعدہ بند ہیں۔ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے محکمہ ہر مکمن کوشش کر رہا ہے۔