جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تمام تر ضلع ترقیاتی کونسل کے نششتوں پر نئے چہرے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
وہیں ساتھرہ اور لیسانہ سے ایک ہی گھر کی دو بیٹیوں نے ضلع ترقیاتی کونسل کی دو نششتوں پرجیت حاصل کی ہے جن میں ساتھر سیٹ سے تعظیم اختر نے 689 ووٹوں سے اپنے حریف نیشنل کانفرنس کی امیدوار شہناز شبیر کو شکست دی تو وہیں لیسانہ سے رخسانہ نے 5000 ووٹوں سے اپنے مدمقابل کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔