وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر میں نوگام بائی پاس کے قریب مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے آج نوگام بائی پاس کے قریب پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔
آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حملے میں جو تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے انہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم دو پولیس اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا۔