موصولہ اطلاعات کے مطابق ہوگن کے پوگل پرستان ندی پر بچے، پنچایت گھر کے پاس نالہ عبور کر رہے تھے کہ دو بچے ندی کی تیز لہروں مہں بہہ گئے۔
رامبن: دو کمسن بچے ندی میں دوب کر ہلاک - جموں و کشمیر نیوز
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں دو کمسن بچے ندی میں دوب کر ہلاک ہوگئے، ایک کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
دو کمسن بچے ندی میں دوب کر ہلاک
ہلاک ہونے والوں کی شناخت عابد احمد (15) ولد مشتاق احمد، توقیر احمد (14) ولد رفیق احمد منہاس کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بروقت بچاؤ مہم شروع کر کے ایک کی لاش برآمد کر کے رامسو ہسپتال منتقل کیا ہے، جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔