جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ رامبن کی جانب سے ضلع کے دو علاقوں کو مائکرو کنٹونمینٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر: رامبن کے دو علاقوں کومائکرو کنٹونمینٹ زون قراردیا گیا
رامبن ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ان علاقوں کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مائکرو کنٹونمینٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں سب ڈویژن بانہال کے تبیلہ چمبلواس اور سب ڈویژن گول کے سلبلہ شامل ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ان تمام علاقوں کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مائکرو کنٹونمینٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
مائکرو کنٹونمینٹ زون قرار دینےکا مقصدشہریوں کے تحفظ کو ممکن بنانا اور مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔مائکرو کنٹونمینٹ زون قرار دئے گئے دونوں علاقوں میں ضروری اقدامات کرنے اور سرکاری احکامات کی پاسداری کو ممکن بنانے کے لئے متعلقہ سرکاری افسران کو ذمہ داری دی گئی ہے۔